پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں، محنت کشوں اور غریبوں کو بااختیار بنانے کے عزم کے ساتھ ملک مضبوط ’سبز انقلاب‘ کی سمت گامزن ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 14 اپریل کو بابا صاحب امبیڈکر کے یوم
پیدائش سے لےکر 24 اپریل 2016 کو ’پنچایتی راج دیوس‘ تک چلائی جانے والی ’گرامودے سے بھارت ادے‘ مہم کے تحت مسٹر نقوی نے اترپردیش کے سنبھل کے بکنالا علاقے میں گرام سبھا اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ آزادی کے بعد پہلی بار کوئی وزیر اعظم کسانوں، غریبوں، کھیت۔
کھلیان کی خوشحالی کو ترجیحی بنیاد پر ساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔